ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں 6 فیصد کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67084 نئے کیسز

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں 6 فیصد کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67084 نئے کیسز

Thu, 10 Feb 2022 19:24:52    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67084 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور نئے کیسز میں 6 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 171.28 کروڑ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46,44,382 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1241 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ فی الحال ہندوستان میں فعال کیسز 790789 ہیں، جبکہ شفایابی کی شرح 96.95 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 167882 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 41180751 ہو گئی ہے۔ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 4.44 درج کی گئی ہے۔

اب تک کل 74.61 کروڑ کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1511321 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ قبل ازیں، بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے 71365 نئے کیسز درج کئے گئے تھے، جبکہ 1217 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری کا کام زوروں پر چل رہا ہے۔ حکومت کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں عوام سے مسلسل اپیل کر رہی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔ لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی دوری پر عمل کریں۔


Share: